بھارت میں 40 سے بال نہ تراشنے والے شخص کی چٹیا 6 فٹ لمبی ہوگئی

0
41

 

بھارت میں ایک شخص نے 40 سے سال سے نہ تو اپنے بال دھوئے اور نہ ہی اس عرصے میں کبھی کٹوائے ہیں جس کے باعث بالوں کی لمبائی 6 فٹ ہوگئی ہے اور گاؤں کے لوگ اسے ’کرامت‘ سمجھتے ہوئے لمبے بالوں کو اس شخص کو حاصل روحانی طاقت کی دلیل سمجھنے لگے ہیں۔

شخصیت میں وجاہت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے بالوں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال مرد و زن کا مشترکہ مشن ہوتا ہے اور اگر بال گرنے لگ جائیں تو یہ مشترکہ مشن المیہ بن جاتا ہے۔ مہنگے شیمپو اور طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکوں سے بالوں کی افزائش کی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو ان سب احتیاطوں سے بے نیاز ہونے کے باوجود 6 فٹ طویل بال رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here