ماہرہ خان کی نقل کرنے پر زارا نور عباس کا ناقدین کو جواب

0
31

 ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، زارا نور عباس فوٹوفائل

ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، زارا نور عباس فوٹوفائل

لندن: نامور پاکستانی اداکارہ زارا نورعباس نے سپر اسٹارماہرہ خان کی کاپی کرنے اور خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ اچھی بات ہے۔

فلم ’’چھلاوا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کرنے پر مداحوں کی شکرگزار

میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ لوگ آپ کا موازنہ ماہرہ خان سے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان کی طرح بات کرنے کی اور ان کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں کیا یہ سن کر آپ کو برا لگتا ہے؟

جس پر زارا نوعباس نے کہا ماہرہ خان بہت ذہین خاتون ہیں، وہ ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں لہذا اگر میرا موازنہ ان سے کیا جاتاہے تو یہ اچھی بات ہے۔ بلکہ میں اپنا موازنہ ماہرہ خان کے ساتھ کیے جانے پر خوش ہوں۔

 

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here