وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

0
32

وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت فوٹو:انٹرنیٹ

وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت فوٹو:انٹرنیٹ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here