راولپنڈی میں پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق

0
29

آبادی پرگرکرتباہ ہونے والاچھوٹا طیارہ آرمی ایوی ایشن کاہے،حادثے میں2پائلٹ سمیت عملے کے5افرادشہیدہوئے،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

آبادی پرگرکرتباہ ہونے والاچھوٹا طیارہ آرمی ایوی ایشن کاہے،حادثے میں2پائلٹ سمیت عملے کے5افرادشہیدہوئے،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: نواحی گاؤں کنترالی میں پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار 2 پائلٹس اور عملے کے 5 افراد، گھروں میں سوئے بچے اور خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی گاؤں کنترالی کی آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز کر رہا تھا جس میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تاہم پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے طیارہ حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ آبادی کے جن گھروں پر گرا وہاں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here