آئی سی سی الیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائر کی چھٹی

0
28

گف اور ولسن شامل،علیم ڈار بدستور پینل میں موجود سب سے تجربہ کار میچ آفیشل
 فوٹو:فائل

گف اور ولسن شامل،علیم ڈار بدستور پینل میں موجود سب سے تجربہ کار میچ آفیشل
فوٹو:فائل

 لاہور: آئی سی سی الیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائرروی سندرام کی چھٹی جبکہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن کو شامل کرلیا گیا۔

انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈین جوئیل ولسن کو آئی سی سی الیٹ پینل آف امپائرز میں جگہ مل گئی، فیصلہ امپائرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کیا،اس کے دیگر ارکان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر، میچ ریفریز رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون شامل ہیں۔

گف 9 ٹیسٹ، 59ون ڈے اور 14ٹی ٹوئنٹی میں امپائرنگ کرچکے۔ ولسن نے 13ٹیسٹ، 63ون ڈے اور 26ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کیے ہیں۔ دونوں امپائرز ریٹائرڈ ای این گولڈ اور باہر ہونے والے روی سندرام کا خلا پُر کریں گے۔

پینل میں اب بھارت کی نمائندگی نہیں رہی،اس میں موجود پاکستان کے علیم ڈار سب سے تجربہ کار ہیں،انھوں نے 126ٹیسٹ، 206ون ڈے اور 43ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرائض سرانجام دیے، تینوں فارمیٹ میں کسی بھی ایلیٹ امپائر کے میچز کی تعداد ان سے زیادہ نہیں ہے۔

پینل میں علیم ڈار، کمار دھرما سینا، ماریس ایراسمس، کرس گیفانے، رچرڈ ایلنگورتھ، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، رچرڈ کیٹل برو، پال رائفل، روڈ ٹکر، مائیکل گف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔

آئی سی سی کے سینئر منیجر ایڈرائن گریفتھ نے کہاکہ امپائرز کی کارکردگی کا جائزہ سال بھر لیا جاتا ہے،بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں سخت دبائو والی اس ذمہ داری میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیشلز کا ساتھ حاصل رہا،مائیکل گف اور جوئیل ولسن الیٹ پینل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here