وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اخراجات کی تفصیلات جاری

0
35

وزیراعظم نے 7 لاکھ روپے ٹپ کی مد میں خرچ کیے اور ایک لاکھ 42 ہزار کے گفٹس دیے، دستاویز۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نے 7 لاکھ روپے ٹپ کی مد میں خرچ کیے اور ایک لاکھ 42 ہزار کے گفٹس دیے، دستاویز۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکا پر 67 ہزار 180 ڈالرز ( پاکستانی 1 کروڑ 10 لاکھ روپے) خرچ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران 10 کروڑ کی بچت کی

حکومت کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 27 رکنی وفد امریکا گیا تھا، وفد کے فضائی سفر پر 60 لاکھ روپے اور ان کے ہوٹل اخراجات کی مد میں ساڑھے 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق دورہ امریکا میں وزیراعظم اور ان کے وفد کے کھانے پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وزیراعظم نے 7 لاکھ روپے ٹپ کی مد میں خرچ کیے اور ایک لاکھ 42 ہزار کے تحائف تقسیم کئے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here