ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیرجانبدار شخصیت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
25

صادق سنجرانی کے غیر جانبدارانہ رویہ کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان (فوٹو: فائل)

صادق سنجرانی کے غیر جانبدارانہ رویہ کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان (فوٹو: فائل)

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیر جانب دار شخصیت کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک اعتماد کی ناکامی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دئیے، صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیرجانب دار شخصیت کی ضرورت ہے اور صادق سنجرانی کے غیر جانب دارانہ رویے کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے  جشن منایا گیا اور کارکنوں نے ڈھول کی تاپ پر رقص کیا۔

صادق سنجرانی کے آبائی شہر چاغی میں بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر جشن کا سماں تھا، قبائلی عمائدین اور شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا جب کہ شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here