شلپا شیٹھی کا 13 سال بعد فلم نگری میں واپسی کا اعلان

0
28

 شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ فوٹو: فائل

شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم نگری سے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کااعلان کردیا ہے۔

90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اخبار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم انڈسٹری سے 13 سالہ رفاقت اب اختتام پذیر ہونے لگی ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں اور اعلان کر رہی ہوں کہ اب آپ لوگ مجھے آنے والی نئی فلم ’نکما‘ میں دیکھیں گے۔

شلپا شیٹھی نے یہ بھی کہا کہ میری اس فلم میں ثابر ہدایتکار کے فرائض انجام دیں گے۔ جب کہ فلم میں دیگر کرداروں کا ابھی حتمی طور پر انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس موقع پر مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’اپنے‘ کی۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here