بھارتی وزیراعظم مودی دہشت گرد لیڈر ہے، شیخ رشید

0
30

مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، وزیرریلوے

مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، وزیرریلوے

لاہور:  

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 روز میں سری نگر کے حالات کو بہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں،  مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، ہمیں پوری طاقت، جوش ، ولولے سے پاک فوج کے ساتھ  کھڑے ہونا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ‏مودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے، مودی کو سب سے بڑی تکلیف عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیا، ‏بھارت کی امریکا میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اور ہے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here