وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا

0
25

اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، فوٹو: فائل

اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں اہم وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دے گا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیا جائے گا، اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ  بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here