آج کا دن کیسا رہے گا

0
33

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

وقت اگر آپ نے یوں ہی گزار دیا تو بڑی جدوجہد کے بعد ہی کچھ حاصل ہو سکتا ہے یہ کہنا غلط نہیں کہ اگر آپ نے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے رکھے اور مزید اچھے وقت کا انتظار کرتے رہے تو الجھنیں بڑھ سکتی ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

اگر آپ نے کاروباری میدان میں اپنے ارادوں کو ازسرنو مضبوط کرتے ہوئے ایک بار پھر قدم جمانے کی ہمت کی تو یقینا کامیابی حاصل ہو سکے گی، آپ کے لئے نت نئے چانسز مل سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

دوستوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، یہ عرصہ آپ کے لئے بعض امور کے سلسلے میں خاصا بہتر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا پوری توقع اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کی جدوجہد کرتے رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

شریک حیات کسی مخالف کی پھیلائی ہوئی افواہوں سے متاثر ہو کر گھریلو ماحول خراب کر سکتے ہیں اگر ایسا ہی ہوا جس کا کہ امکان زیادہ ہے تو پھر مشتعل ہونے کی بجائے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ وقت گزاریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

شادی شدہ افراد گھریلو خوشیاں حاصل کر سکیں گے، ہم آپ کو یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ خود کو کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دیں آپ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو چاہے کر سکتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

جن واقعات کی نشاندہی ہم نے قبل از وقت کر دی تھی یقینا ان کا سامنا آپ کو کرنا پڑا ہو گا اور آپ ہمارے مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے رہے اچھی نیت سے جدوجہد کی جائے تو ناکامی نہیں ہوتی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

چند اہم کاموں میں کامیابی حاصل کرکے مخالفوں کو حیران ضرور کر دیا ہو گا، اس عرصہ میں بھی جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ کامیابی کے جھنڈے لہرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

وہ حضرات جن کے کاروبار کا تعلق جائیداد کی تعمیر یا خرید و فروخت وغیرہ سے ہے اپنے منصوبوں کو مکمل طور پر عملی شکل نہ دے سکیں گے، اگر تھوڑا بہت کام بن بھی گیا تو کوئی خاص فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہم آپ کو یہ رائے دیں گے کہ کوئی لاکھ کوشش کرے آپ جذباتی نہ ہوں بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ ہر سازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہیں، ہر طریقے سے اپنے شریک حیات کو خوش رکھیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے سلسلے میں یہ عرصہ آپ کے لئے بہت ہی اہم ثابت ہو سکتا ہے غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ بھی طے پا سکتا ہے، بسلسلہ تعلیم نمایاں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

شریک حیات کو کسی نہ کسی طرح اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کریں، اس طرح وقت بہتر طریقے سے گزر سکے گا، بصورت دیگر کافی پریشانی ہو سکتی ہے، اپنے اخراجات کی رفتار بھی کم کر دیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

کسی کو بھی بطور قرض رقم نہ دیں اور نہ ہی قرض لیں ورنہ یہ لین دین وبال جان بن کر رہ جائے گا، رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات قدرے بہتر رہیں گے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here